200502-04-16
لاہور (جسارت نیوز) کورونا کی وجہ سے پی سی بی کے دفاتر بند اور ا سٹاف گھروں سے کام کر رہا ہے جب کہ گزشتہ ڈومیسٹک کرکٹ بھی کرونا کی وجہ سے تقریبا ختم ہو چکا ہے ، ان حالات میں آئندہ ڈومیسٹک سٹرکچر بارے بھی سفارشات تاخیر کا شکار ہیں۔ گزشتہ سال اداروں کی کرکٹ ختم کر دی گئی تھی مگر اب ایک سال بعد ہی دوبارہ اداروں کی کرکٹ کی بحالی کی تحریک زور پکڑ رہی ہے جس کے بعد پی سی بی کی جانب سے اداروں کی کرکٹ دوبارہ بحال کرنے پر غور جاری ہے۔اور اس سلسلے میں پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی سے بھی تجاویز طلب کر رکھی ہیں جبکہ اداروں سے بھی تجاویز طلب کر رکھی ہیں۔ مگر اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ا دارہ جاتی کرکٹ کو فعال کرنے کے لئے اقدامات تاخیر کا شکارہیں۔بورڈ ذرائع کے مطابق لاک ڈائون کی صورت حال ختم ہوتے ہی معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ بورڈ کی جانب سے اداروں سے بھی معاملے پر تجاویز طلب کی گئی ہیں۔پی سی بی کرکٹ کمیٹی اور گورننگ بورڈ اجلاس میں بھی معاملے پر غور کیا جائے گا۔ادارہ جاتی ٹیموں کے درمیان3 روزہ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر ایونٹ کروانے کی تجاویز زیر غور ہیں۔ لاک ڈائون کے باعث کرکٹ کمیٹی اور گورننگ بورڈ اجلاس بھی تاخیر کا شکار ہیں۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی آئندہ سال ڈومیسٹک اسٹرکچر کے بارے میں پلان تیار کر لیا جائے گا۔
کورونا،پی سی بی کا ڈومیسٹک اسٹرکچر کے بارے میں سفارشات تاخیر کا شکار
القمر
