دبئی (جسارت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی سالانہ رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان ٹیم پہلی پوزیشن برقرار نہیں رکھ سکی اور 260 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ٹی ٹوئنٹی میں بھی آسٹریلیا نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا جب کہ انگلینڈ کا دوسرا اور بھارت کا تیسرا نمبر ہے۔ سالانہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ بھارت کی دوسری اور نیوزی لینڈ کی تیسری پوزیشن ہے۔ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔
عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان پہلی پوزیشن سے چوتھے مقام پر آگیا
القمر
