ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی ڈریم پیئر، اظہر علی نے انضمام الحق کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

لاہور (جسارت نیوز) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے سابق کپتان انضمام الحق کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا جبکہ اسد شفیق نے جاوید میانداد کے ساتھ جوڑی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈریم پیئر بنانے کا سلسلہ 2 روز پہلے شروع کیا، اوپننگ پیئر کے بعد اب مڈل آرڈر بیٹسمینوں کی جوڑیاں بنانے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے کرکٹرز بھی اپنی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے سابق کپتان انضمام الحق کے ساتھ جوڑی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اظہر علی کا کہنا ہے کہ جلد ٹیم میں نہ آنے کے باعث انضمام الحق کے ساتھ بیٹنگ کا خواب پورا نہ ہو سکا۔دوسری جانب مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے جاوید میانداد کو پسندیدہ کرکٹر قرار دیا ہے۔اسد شفیق کا کہنا ہے کہ جاوید بھائی بولرز کا دماغ پڑھتے تھے اور سنگلز بناتے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں