کراچی: پولیس نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 291 افراد کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق 40 روز کے دوران صوبے بھر میں گرفتار ملزمان کی تعداد 10 ہزار 300 سے زائد ہوگئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صوبے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے جب کہ 5 ہزار 700 سے زائد افراد گرفتار ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن پورے رمضان جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور اس دوران صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی بھی رہے گی۔
