ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے‘ عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی یقینی بنائی جائے۔ نجی ٹی وی کےمطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کا ثمرعام افراد تک پہنچایا جائے، آئل پرائسز بڑھنے پربلا تاخیرمہنگائی کی جاتی رہی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ناجائزمنافع خوری کے خلاف ایکشن لیا جائے، صوبے مہنگائی میں مزید کمی لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے سمیت ہرصورت قیمتیں کم کروائیں بصورت دیگر ایکشن لیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں