ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد 7100 سے متجاوز

کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اب تک 61020 ٹیسٹ ہوئے ہیں اورمریضوں کی تعداد 7102 ہے۔ نجی ٹی وی کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3259 ٹیسٹ کئے تھے، صوبے میں 427 میں سے کراچی میں 376 کیسزآئے ہیں، اب تک 61020 ٹیسٹ ہوئے ہیں اورمریضوں کی تعداد 7102 ہے۔ آج 46 مریض صحتیاب ہوکرگھروں کوچلے گئے، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 19 فیصد کے ساتھ 1341 ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کورونا کے باعث 4 مریض انتقال کرگئے، کورونا کے باعث مرنے والوں کی تعداد 122 ہوگئی، اس وقت 5639 مریض زیرعلاج ہیں، 4390 مریض اپنے گھروں ، 733 کورونا سینٹرز اور516 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 54 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ان میں 18 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں