لاہور: پی سی بی چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث سرگرمیاں معطل ہونیکی وجہ سے سب کاخیال رکھنا ذمے داری ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے افراد کوعید سے قبل رقم ادا کی جائے گی، اہلیت کے مطابق کرکٹرز کو 25 ہزار، میچ آفیشلز کو 15 ہزار روپے کی ادائیگی کی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کرکٹرز کا آگے آنا اور قیمتی سامان نیلام کرنا اچھا لگا، شاہد آفریدی، اظہر علی،رومان رئیس مدد کرنے میں سب سے نمایاں ہیں،یہ قابل تعریف ہے۔
احسان مانی نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کورونا کے باعث سرگرمیاں معطل ہونیکی وجہ سے سب کاخیال رکھنا ذمے داری ہے تاہم اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے 4 سے 14 مئی تک پی سی بی سے رابطہ کیاجا سکتا ہے۔
