English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میری لڑائی وکلاء برادری سے نہیں تفضل رضوی سے ہے،شعیب اختر

القمر

لاہور(جسارت نیوز)سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، ان کی لڑائی وکلاء برادی سے نہیں ہے بلکہ وکیل تفضل رضوی سے ہے۔ویڈیو بیان میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میرا جو ویڈیو بیان آیا ہے، وہ وکلاء برادری کے حوالے سے نہیں تھا بلکہ وہ ایک وکیل سے متعلق بات تھی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں وکلاء تحریکوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور وکلاء برادری کی بڑی عزت کرتا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ میرے بیانات کو وکلاء برادری سے جوڑنا غلط بات ہے اور اسے توڑ مروڑ کرپیش کیا جارہا ہے۔شعیب اختر نے مزید کہا کہ تفضل رضوی نااہل انسان ہے اور انہی سے متعلق بیان دیے ہیں کیونکہ ان سے 2 کیس میں جیت چکا ہوں۔ تفضل رضوی کی جانب سے قانونی نوٹس بھجوائے جانے کے معاملے پر سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ نوٹس کا جواب اْن کا وکیل دے گا اور وہ خود تفضل رضوی کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر کہے گئے اپنے الفاظ پر قائم ہیں۔ دوسری طرف شعیب اختر نے تفضل رضوی کی جانب سے قانونی نوٹس ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے ابوذر سلمان خان نیازی کو اپنا وکیل مقرر کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے