کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی سمیت ملک بھرمیں لاک ڈائون کے دوران جہاں ہزاروں این جی اوز عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں وہیں بلدیہ ٹائون میں موجود موسیٰ فائونڈیشن بھی دکھی انسانیت کی خدمت میں دن رات کوشاں ہے، موسیٰ فائونڈیشن ایک فیملی کی طرح لوگوں کی خدمت کررہی ہے ،ان خیالات کااظہار سابق قومی کپتان راشد لطیف نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا۔ راشد لطیف کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت لوگ انتہائی مشکلات کا شکار ہیں ،موسیٰ فائونڈیشن کراچی سمیت سندھ اوربلوچستان میں بھی عوامی خدمت میں دن رات کوشاں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ موسیٰ فائونڈیشن میں کوئی بھی شخص تنخواہ دار نہیں بلکہ یہاں کام کرنے والے لوگ ایک فیملی ممبر ز کی طرح کام کررہے ہیں اورصرف اللہ کی رضا کے لیے کام کررہے ہیں ،ان کی خدمات کو میں سلام پیش کرتا ہوں ۔ راشد لطیف نے مزید کہاکہ موسیٰ فائونڈیشن اپنی مدد آپ کے تحت ہزاروں لوگوں میں فری راشن تقسیم کرچکی ہے اورباعث فخر کی بات ہے کہ موسیٰ فائونڈیشن نے اب تک کسی سے کوئی فنڈز نہیں لیے۔ ان خدمات پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتاہوں اوردعا کرتا ہوں کہ موسیٰ فائونڈیشن اپنی خدمات بلاتفریق رنگ ونسل جاری رکھے۔ راشد لطیف نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ لاک ڈائون کے دوران گھروں میں رہیں خود بھی محفوظ رہیں اور اپنی فیملی کو بھی کورونا وائرسے محفوظ رکھیں۔
موسیٰ فائونڈیشن ایک فیملی کی طرح لوگوں کی خدمت میں مصروف ہے ،راشد لطیف
القمر
