ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں نادرا دفاتر آج سے کھول دیے گئے

کراچی / لاہور: ملک بھرمیں نادرا دفاترآج سے شہریوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے حکم نامہ کے بعد ملک بھرکے مختلف شہروں میں آج سے پہلے مرحلہ میں نادرا دفاترکھول دیئے گئے ہیں۔ دفاترصبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نادرا دفاترمیں داخلے کیلئے ماسک لگانا اوردرجہ حرارت چیک کروانا لازمی قراردیا گیا ہے۔ درخواستگزارکے ہاتھوں پرسینی ٹائزرلگوانا لازمی قراردینے سمیت نادرا دفاترکے اندراورباہردی گئی ہدایات پرعمل اورسماجی فاصلہ رکھنا لازمی ہے جب کہ نادرا ملازمین کو دوران ڈیوٹی ماسک اوردستانوں کے استعمال کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھرمیں جاری لاک ڈاؤن کے باعث نادرا دفاترکوبھی حفاظتی اقدام کے پیش نظربند کردیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں