English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمر اکمل نے وکٹ کیپنگ کیلیے اضافی رقم طلب کی، عاقب جاید

القمر

لاہور (جسارت نیوز) لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ اور قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ عمر اکمل نے پی ایس ایل کے دوسرے سیزن میں لاہور قلندرز کے لیے وکٹ کیپنگ کے فرائض سر انجام دینے کے لیے اضافی رقم مانگی تھی ۔ ایک انٹرویو کے دوران عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے لیے بھی عمر اکمل کو اپنے پاس رکھا کیوں کہ وہ قومی ٹیم کا حصہ نہیں تھے اور اسی لیے ہم انہیں اعتماد دینا چاہتے تھے ۔عاقب جاوید کے مطابق لاہور قلندرز نے دوسرے ایڈیشن میں عمر اکمل کو آفر کی کہ وہ بطور وکٹ کیپر لاہور قلندرز کی طرف سے کھیلے ۔ اسے یہ بتایا گیا کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ وکٹ کیپنگ کے اضافی پلس پوائنٹ کی وجہ سے اس کی قومی ٹیم میں واپسی کے لیے راہیں اور ہموار ہوسکتی ہیں مگر عمر اکمل نے جواب میں پوچھ لیا ’پھر مجھے کیپنگ کرنے کے لیے الگ سے کتنے پیسے ملیں گے؟۔عاقب جاوید نے عمر اکمل کو ملنے والی سزا پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں عمر اکمل کو ٹھیک سزا ملی ہے اور وہ تو پاکستان کرکٹ بورڈ سے یہ مطالبہ کریں گے کہ وہ ایسے کھلاڑیوں کے خلاف سخت سے سخت قانون لیکر آئیں تاکہ دوسرے کھلاڑی کبھی بھی میچ فکسنگ کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے ۔عاقب جاوید نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ میرے نزدیک ایک بہت بڑا جرم ہے اور اس کی سزا بھی ہونی چاہیے، ایسے لوگ جو ملک کا نام ایسے کام کرکے بدنام کرتے ہیں، یہ قومی مجرم ہیں اور انہیں کڑی سزا ملنی چاہئیے کیوں کہ یہ ملک کے دشمن ہوتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی کئی کھلاڑی اس کے مرتکب ہوچکے ہیں جنہوں نے ملک کا نام بدنام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے