English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں شدید گرمی ، پارہ 40 ڈگری پر پہنچ گیا

القمر

کراچی میں ہیٹ ویو سے شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مغرب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا کہ یہ مختصر دورانیےکی معتدل ہیٹ ویو ہے اور 15 مئی کو گرمی کی ایک اور لہر آنے کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ کل بھی درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہےجب کہ 8 مئی سے درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ پر آجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 12 سے 14 مئی کے دوران ایک اور مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے، سسٹم کے تحت بالائی سندھ، جنوبی پنجاب،کے پی کے اور دیگر علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں جب کہ سسٹم کے باعث کراچی میں ہواوں کا رخ تبدیل ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے