English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک انگلینڈ سیریز؛ مصباح اور اسٹوکس خالی اسٹیڈیم میں میچز کرانے کے خواہاں

القمر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق اور انگلینڈ کے نائب کپتان بین اسٹوکس بغیر شائقین کے میچز کروانے کی حمایت میں بول پڑے۔

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بند دروازوں میں بغیر شائقین کے میچز کروا کر گھروں میں بند شائقین کو میچز سے لطف اندوز ہونے کا موقع مل سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ ہونی چاہیے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے افسردہ شائقین کو ٹی وی اسکرین پر میچز دیکھنے کا موقع میسر آئے گا جس سے انہیں خوشی ہوگی۔

ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ شائقین ہر کھیل کا اہم حصہ ہوتے ہیں اور وہ اپنے کھلاڑیوں کو پرفارم کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں، اس لیے احتیاطی تدابیر کو اختیار کر کے بند دروازوں میں کرکٹ کا انعقاد کر کے شائقین کو خوش کرنا چاہیے۔

دوسری جانب بین اسٹوکس بھی خالی اسٹیڈیم میں میچز کے انعقاد پر رضامندی ظاہر کر چکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بغیر شائقین کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر کوئی برا اثر نہیں پڑا گا، بند دروازوں میں کرکٹ ہونے پر بھی خوشی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے