English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آن لائن سیف ایتھلیٹکس ٹیکنکل آفیشلز سیمینار کا انعقا د خوش آئند ہے،قاضی تنویر حسین

القمر

اسلام آباد(جسارت نیوز) قومی کوچ قاضی تنویر حسین نے کہا ہے کہ آن لائن سیف ایتھلیٹکس ٹیکنیکل آفیشلز کورس اور سیمینار کے کامیاب انعقاد پر سائوتھ ایشینایتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث اس مشکل حالات میں سائوتھ ایشیاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے اتنی بڑی تعداد میں شرکاء کو اکٹھا کرنا بہت مشکل کام تھا جبکہ کورونا وائرس کی وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیمینار میں پاکستان سمیت بنگلا دیش، افغانستان، مالدیپ، بھوٹان، سری لنکا اور بھارت کے آفیشلز نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار کے دوران بہت نئی ٹیکنیکس اور نئے قوانین کے بارے میں آگاہی ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف ملکوں کے شرکاء سے رابطے بڑھانے کا بھی موقع ملا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کورس اور سیمینار کا منعقد کروانا خوش آئند تھا کیونکہ جب پوری دنیا کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کے دوران گھروں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ کورس کے فائدے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کورس سے مستقبل میں بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔ اکرم ساہی کی اتھلیٹکسکے فروغ کے لئے خدمات اور کاوشوں کے حوالے سے قاضی تنویر حسین نے کہا کہ ہمیں تو ابھی پتہ چلا ہیکہ کوئی اس وقت پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کی سرپرستی کر رہا ہے جس طرح پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کے اس دور میں کھلاڑیوں اور کوچز کو عزت مل رہی ہے اس کی اس سے قبل کوئی مثال نہیں ملتی، کیونکہ میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی خود ایک اتھلیٹ رہ چکے ہیں اور ان کو ایک کھلاڑی اور کوچ کی پریشانی خود ہی معلوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکرم ساہی صاحب خود تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں اور کوچز سے ملاقات کرکے ان کی مشکلات اور مسائل دریافت کر کے ان کو خود حل کرواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میںاتھلیٹکسکا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن اپنے محدود وسائل استعمال کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گرانٹ بہت کم ملتی ہے اس سے تو قومی چیمپئن شپ بھی کروانی مشکل ہوتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پاکستان ایتھلیٹکسفیڈریشن کی گرانٹ میں اضافہ کرے تاکہ کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے