English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشتاق احمد نے ماضی کے اسپنرز ثقلین مشتاق اور موجودہ یاسرشاہ کو اپنے ڈریم پیئر چن لیا

القمر

لاہور(جسارت نیوز) سابق لیگ اسپنر مشتاق احمدنے اپنے سابقہ پارٹنر ثقلین مشتاق اور موجودہ کرکٹر یاسر شاہ کے ساتھ بولنگ کی خواہش ظاہر کی ہے۔ سابق کرکٹر مشتاق احمد نے اپنا ڈریم پیئر چننے پر سابق آف اسپنر توصیف احمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ سابق آف اسپنر کے ساتھ یو بی ایل کے لیے اکٹھے کرکٹ کھیل چکے ہیں اور اپنے کیرئیر کے آغاز میں توصیف احمد نے ان کی بہت مدد کی۔ سابق کرکٹر نے کہا گو کہ وہ لیجنڈری کرکٹر مرحوم عبدالقادر کے ہمراہ بھی کرکٹ کھیل چکے ہیں مگر ہم دونوں کی ورائٹیز ایک جیسی تھی لہٰذا اگر وہ ماضی کے کسی اسپنر کے  ساتھ جوڑی بنانے کی خواہش کرتے ہیں تو وہ ثقلین مشتاق ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اور ثقلین مشتاق ایک ساتھ بولنگ کرچکے ہیں، جس کی وجہ سے وہ ایک دوسرے کی بولنگ کو اچھی طرح سمجھتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ دونوں کی شراکت داری نے پاکستان کو ملک اور بیرون ملک کئی میچز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ اسپنرز میں یاسر شاہ سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز ترین 200 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے  والے  یاسر شاہ کئی ریکارڈز اپنے نام کرچکے ہیں اور وہ لیگ اسپنر کے ساتھ اپنی ڈریم جوڑی بنانے کو اعزاز سمجھیں گے۔واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے ڈریم ٹیسٹ جوڑی چننے کے لیے اسپنرز کے انتخاب کا معیار 75 ٹیسٹ وکٹیں رکھا گیا ہے۔پی سی بی نے اس سرگرمی کے ذریعے مداحوں کو مختلف ادوار میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اپنے پسندیدہ بلے بازوں اور بولرز کو جوڑیوں کی شکل دینے کا موقع فراہم کیا ہے۔ اسپنرز سے قبل فاسٹ بولرز، اوپنرز اور مڈل آرڈر بلے بازوں کی جوڑیوں پر مشتمل مہم کو زبردست پذیرائی ملی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے