English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا کے سبب کسی کے ساتھ پریکٹس بھی نہیں کرسکتا،انعام بٹ

القمر

لاہور(جسار ت نیوز)پاکستان کے ٹاپ ریسلر انعام بٹ نے کہا ہے کہ لاک ڈائون کے دوران ریسلنگ اور اکھاڑے سے دور رہنا ان کے لیے ایسا ہے جیسا کسی مچھلی کو پانی سے باہر نکال دیا گیا ہو، وہ اس وقت ریسلنگ کی واپسی کیلئے کچھ اسی طرح بے قرار ہیں۔ ایک انٹرویومیں انعام بٹ نے کہا کہ اس وقت دنیا میں کہیں بھی ریسلنگ کے مقابلے نہیں ہورہے، اکھاڑے بھی بند ہیں اور سوشل ڈسٹنس کی وجہ سے وہ پلیئرز کے ساتھ پریکٹس بھی نہیں کرسکتے، وہ اپنی اس روٹین کو بہت مس کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کے دوران خود کو فٹ رکھنے کے لیے وہ گھر ہی میں مختلف ایکسرسائز کررہے ہیں تاکہ فٹنس برقرار رکھی جائے۔انعا م بٹ نے کہا کہ جب سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا تو وہ اکھاڑے میں جاکر سب سے پہلے تو شکرانے کے نوافل ادا کریں گے اور پھر وہ سارے دائو پیج دل کھول کر آزمائیں گے جو ان دنوں ان کے دل و دماغ میں چل رہے ہیں۔ایک سوال کے جوا ب میں پاکستان کے کامیاب ترین ریسلرز میں سے ایک انعام بٹ نے کہا کہ ریسلنگ ایسا کھیل ہے جس میں کھلاڑیوں کا باڈی کانٹیکٹ ہوتا ہے اور کورونا وائرس کی وبا کے بعد فوری طور پر ریسلنگ کی واپسی آسان نہیں ہوگی تاہم وہ دعا گو ہیں کہ جلد سب کچھ پہلے جیسا نارمل ہوجائے اور وہ ایک بار پھر ریسلنگ کے لیے ایکشن میں ہوں۔انعام بٹ نے پاکستان کے لیے گزشتہ دس سالوں میں متعدد گولڈ میڈلز جیتے ہیں، جن میں گزشتہ برس کے ورلڈ بیچ گیمز، دو مرتبہ کامن ویلتھ گیمز، دو مرتبہ ورلڈ بیچ ریسلنگ چمپئن شپ ،د و مرتبہ سائوتھ ایشین گیمز اور دو ہزار سولہ کے ایشین بیچ گیمز کے گولڈ میڈل شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے