English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فکسنگ کا الزام لگانے والوں کو ہمیشہ نظر انداز کروں گا، وسیم اکرم

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم فکسنگ الزامات سے تنگ آگئے اور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ الزام لگانے والوں کیلئے میرے پاس کوئی وقت نہیں ہے۔حال ہی میں مختلف کرکٹرز کی جانب سے وسیم اکرم پر فکسنگ الزامات عائد کیے گئے، عطاالرحمان نے انھیں اپنا کیریئر تباہ کرنے کا ذمہ دار قرار دیا جبکہ عامر سہیل نے تو اور بھی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسیم اکرم نے ایک انٹرویو میں کہاکہ جب بھی میں اپنے بارے میں اس طرح کی منفی چیزیں سنتا ہوں توکافی افسوس ہوتا ہے، مجھے کرکٹ سے ریٹائر ہوئے 17 برس ہوچکے مگر کچھ لوگ بدستور اپنے مفادات کیلیے میرا نام اچھال رہے ہیں، میں ہمیشہ ہی ایسے لوگوں کو نظر انداز کرتا اور آگے بھی ایسا ہی کرتا رہوں گا،میرے پاس اس قسم کے لوگوں کیلیے کوئی وقت نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے