English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کپتانی کے سرفراز احمد سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری سے باہر

القمر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نئے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری سے باہر ہوگئے، انہیں نئے سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ سال 21-2020ء  کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی مراعات اور معاوضے میں کسی قسم کی کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،کرکٹ بورڈ کی سینٹرل کنٹریکٹ کی کمیٹی میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان، ڈائریکٹر انٹر نیشنل ذاکر خان اور ہیڈ کوچ /چیف سلیکٹر مصباح الحق شامل ہیں جنہوں نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے ناموں کو حتمی شکل دی ہے۔

سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد جو نہ صرف کپتانی اور قومی ٹیم کے کسی فارمیٹ کی ٹیم میں شامل نہیں ہیں اب انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری سے بھی باہر کردیا گیا ہے، اور انہیں اب سی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سرفرازاحمد ،ٹی 20کپتان بابر اعظم اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ہمراہ اے کیٹگری کا حصہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے