English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی حکومت کا چھوٹے کاروباری مراکز کھولنے کا فیصلہ

القمر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے چھوٹے کاروباری مراکز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبوں کے وزرائے اعلی بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے سے متعلق سوچ بچار کی گئی جبکہ کھولے جانے والے کاروبار اور ٹرانسپورٹ کے لیے (ضوابط) ایس او پیز پر بھی غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے اس حوالے سے اپنی سفارشات پیش کیں۔ اجلاس میں صرف چھوٹے کاروباری مراکز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور حکومت نے فی الحال ٹرین اوربس سروس نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ مقامی فلائٹ آپریشن بھی بند رہے گا۔

وزیراعظم کچھ دیر میں فیصلوں سے متعلق اظہار خیال کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے