English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میں وسیم اکرم کو دوبارہ کپتان نہیں بنانا چاہتا تھا،توقیرضیاء

القمر

لاہور(جسارت نیوز) پی سی بی کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)توقیر ضیا نے کہا ہے کہ جسٹس قیوم کی رپورٹ جامع نہیں، انھوں نے جن سزاوں کی سفارشات کیں ہم نے ان پر مکمل عمل کیا، اب سلیم ملک کا20 سال پرانا چیپٹر اوپن کرنے سے سوائے ملک کی بدنامی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔لاہور میں ویڈیو لنک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)توقیر ضیا نے کہا کہ جسٹس قیوم کی مشتاق احمد کے حوالے سے ایک سپلیمنٹری رپورٹ آنا تھی جو آج تک نہیں آئی،یہ غلط ہے کہ ہم نے رپورٹ دبا لی تھی، میں وسیم اکرم کو دوبارہ کپتان نہیں بنانا چاہتا تھا،اس حوالے سے آئی سی سی سے پوچھا تو انھوں نے بھی منع کردیا تھا۔توقیرضیا نے کہا کہ سلیم ملک جذبات میں آکر ایسی باتیں کررہے ہیں، ان کا طریقہ کار درست نہیں، وہ حلف اٹھا کر تمام شواہد سب کے سامنے لائیں ورنہ چپ ہوجائیں،انھوں نے کہا کہ کرکٹ کرپشن میں سزائیں پانے والے سب پیسہ کما رہے ہیں تو سلیم ملک کو بھی پرائیوٹ طورپر اکیڈمی چلانے یا کچھ اور کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے