English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تعلیمی بورڈز کے پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کو پروموٹ نہ کرنے پر غور

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی بورڈز کے پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کو پروموٹ نہ کرنے پر غور جاری ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تعلیمی بورڈز کے پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کو پروموٹ نہ کرنے سمیت دسویں اور بارہویں کے امیدواروں کو 4سے 6 فیصد اضافی مارکس دینے پر بھی غور جاری ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم نے بورڈز سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ اسٹوڈنٹس کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 29 تعلیمی بورڈز اور 3 ٹیکنیکل بورڈز میں تقریبا 40لاکھ طالب علموں نے داخلے بھجوائے، مجموعی طور پر 30-35 فیصد پرائیویٹ امیدوار، سپلی، اکٹھے امتحانات اور بہتر نمبروں کے لیے امتحانات دینے والے اسٹوڈنٹس شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہر بورڈ کا گزشتہ تین سالوں کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا اور نمبروں کے تناسب کے حساب سے امیدواروں کو پروموٹ کیا جائے گا، وزارت تعلیم نے 11 مئی کو اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کو ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے جس میں نویں اور گیارہویں کے طلباء کے امتحانات لینے بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے