English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں شرکت سے کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے،عمر سعادت

القمر

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)انٹرنیشنل اتیھلیٹ عمر سعادت نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل سطح کے ٹورنامنٹس میں شرکت سے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے اور سیکھنے کا موقع ملتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایتھلیکٹس کے کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، پاکستانی ایتھلیٹ کسی سے کم نہیں بلکہ انکو انٹرنیشنل سطح کے ٹورنامنٹس میں شرکت سے کا موقع ملے تو کارکردگی مزید بہتر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کرکٹ کی طرح یاتھلیٹکس کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کر ے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی کھیل حکومت اور اسپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں اسلامک گیمز میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والے عمر سعادت نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں ہمارے کھلاڑیوں نے اولمپک، کامن ویلتھ گیمز (عالمی دولت مشترکہ)، ایشین اور سائوتھ ایشیائی سطح کے ایونٹس میں میڈلز حاصل کر رکھے ہیں۔ کورونا وائرس کی وباء کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کورونا وائرس کی وباء سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے، کھلاڑی گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اور گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس پر توجہ دیں۔ کورونا وائرس کی وباء دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کا ہی سہارا لینا ہوگا۔ سائوتھ ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑی عمر نے کہا کہ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی اور ان کی پوری ٹیم ملک میں اتیھلیٹکس کے فروغ کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور وہ مبارک باد کے مستحق بھی ہیں کہ ان کی نگرانی میں اتھلیٹکس کھلاڑیوں نے سائوتھ ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13میڈلز حاصل کئے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بھی ملک میں ایتھلیٹکس کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کرے اور فیڈریشن کو ملنے والی سالانہ گرانٹ میں اضافہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کو ملنے والی نا کافی گرانٹ سے تو ایک قومی چیمپئن شپ بھی منعقد کروانا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایتھلیکٹس کے کھلاڑیوں کی کارگردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت فیڈریشن کی سالانہ گرانٹ میں اضافہ کرے تاکہ کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک کے لئے مزید میڈلز حاصل کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے