ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے ایس او پیز بنائے،شفیق الرحمن کھٹانہ

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان وہ وینام فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شفیق الرحمن کھٹانہ نے کھیل کے میدانوں ، مختلف کھیلوں کے کلبوں،ٹریننگ سنٹرز ،فزیکل فٹنس جم اور پارکوں کو انسان کی صحت کا ضامن قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت صوبائی حکومتوںسے کورونا وائرس کے سبب22مارچ سے معطل ہونے والی کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان وہ وینام فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شفیق الرحمن کھٹانہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈائون سے کھلاڑیوں کی ٹریننگ شدید متاثر ہو رہی ہے کھلاڑی گھر پر ٹریننگ کرنے پر مجبور ہیں،انٹر نیشنل مقابلوں کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کو جو سہولتیں کلب، اسپورٹس جمنازیم اور ٹریننگ کیمپوں میں میسر ہوتی ہیں وہ گھر پر ممکن نہیں ،مارشل آرٹس میں روزانہ ٹریننگ بہت ہی ضروری ہوتی ہے اگر آپ ایک دن بھی ٹریننگ نہ کریں تو آپ کا لیول ڈائون ہو جاتا ہے لہٰذا میں وفاقی و صوبائی حکومتیںکھیلوں کے میدان پھر سے آباد کرنے کے حوالے سے بھی ایس او پیز بنائیں ۔پاکستان وہ وینام فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شفیق الرحمن کھٹانہ کا کہنا تھا کہ ورزش صحت کی ضامن اورانسان کی ذہنی صلاحیتوں کو جلابخشنے میں اہم کردارادا کرتی ہے جبکہ فزیکل طور پر فٹ انسان میں قوت مدافعت دوسرے لوگوں سے زیادہ ہوتی ہے جو انسان کو مختلف وبائی امراض سے محفوظ رکھنے میں اہم ترین کردار ادا کرتی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں