پاکستان کے لیجنڈری بیٹسمین محمد یوسف نے شرجیل خان کو سعید انور کے بعد قومی ٹیم کے لیے بہترین اوپنر قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو میں محمد یوسف نے شرجیل خان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں دنیا کے خطرناک ترین بلے بازوں میں شمار کیا۔
محمد یوسف نے کہا کہ اس وقت ملک میں بہترین باصلاحیت بلے بازوں میں سے ایک شرجیل خان ہیں۔
لیجنڈری بیٹسمین کا کہنا تھا کہ بیٹنگ لائن میں قومی ٹیم کے پاس بابر اعظم، حارث سہیل اور اظہر علی جیسے بلے باز ہیں جن میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور اگر شرجیل واپس ٹیم میں شامل ہو جاتا ہے تو اس کے ساتھ فٹنس مسائل ضرور ہیں جس پر وہ قابو پا لے گا۔
محمد یوسف نے کہا کہ فٹنس بہتر بنا لی تو شرجیل ایک خطرناک بیٹسمین بن جائے گا اور میرا خیال ہے کہ سعید انور کے بعد یہ ہمارا سب سے بہتر اوپنر ثابت ہوگا۔
