English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیوزی لینڈ: کھیلوں کے لیے 265 ملین ڈالرزکی گرانٹ جاری

القمر

ولنگٹن:نیوزی لینڈ میں کھیلوں کے لیے 265 ملین ڈالرزکی گرانٹ جاری کردی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیر کھیل نے نیوزی لینڈ میں کھیلوں کے لیے 265 ملین ڈالرزکی گرانٹ جاری کرتے ہوئے  کہا ہے کہ کھیلوں کو درپیش مختلف مدتی چیلنجز سے نمٹنے کیلیے معاونت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران یہ حکومت کی کھیلوں کے لیے مالی معاونت ہے تاہم کھیلوں کو کچھ دنوں میں رقم جاری کرنے کاسلسلہ شروع کر دیا جائیگا۔

وزیر کھیل کا مزید کہنا تھا کہ کھیل کمیونٹی کو اکٹھا کرتے ہیں اس لیے انہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے