English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرکٹ کا آغاز عمران خان کو دیکھ کرکیا ،شاہدآفریدی

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ کرکٹ کو بہت مس کر رہے ہیں، انہوں نے کرکٹ کا آغاز عمران خان کو دیکھ کر کیا۔ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر ان کی زندگی پر کوئی فلم بنے تو انگلش میں ٹام کروز اور اردو میں عامر خان کو رول دینا پسند کریں گے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ کرکٹ کو بہت مس کررہے ہیں، پی ایس ایل میں دو میچز فینز کے بغیر کھیلے، کراؤڈ کے بغیر وہ مزہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے لوگ انہیں پسند کرتے ہیں، کرکٹ کا آغاز عمران خان کو دیکھ کر کیا، حالانکہ والد نہیں چاہتے تھے کہ وہ کرکٹ کھیلیں۔آفریدی نے کہا کہ ان کا خواب ہے کہ وہ بچوں کے لیے اکیڈمی بنائیں جہاں کرکٹ کے ساتھ تعلیم بھی دی جاسکے۔بوم بوم آفریدی نے کہا کہ اگر ان کی زندگی پر فلم بنے تو انگلش میں ٹام کروز اور اردو میں عامرخان کو رول دینا پسند کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے