English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہد آفریدی نے آزاد کشمیر میں گھر بنانے کی خواہش ظاہر کردی

القمر

مظفر آباد(جسارت نیوز)بوم بوم آفریدی نے آزاد کشمیر میں زمین ملنے پر گھر بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اپنی این جی او ’شاہد آفریدی فاونڈیشن‘ کی جانب سے راشن تقسیم کرنے کی مہم میں نکھیال سیکٹر آزاد کشمیر پہنچے۔سوشل میڈیا پر لوگوں سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بڑی بڑی مشکل جگہوں سے ہوتا ہوا یہاں پہنچا ہوں، آپ لوگوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے، اس بار تھوڑا سا راشن لایا ہوں لیکن آتا رہوں گا، کیا پتہ کہ آپ لوگوں نے تھوڑی سی زمین دے دی تو یہاں گھر بھی بنالوں۔ اس موقع پر وہاں پر موجود لوگوں نے آفریدی بھائی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے