English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ حکومت کا میٹرک اور انٹر کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ

القمر

کراچی: سندھ حکومت نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات منسوخ کرکے طلبا کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ آئین میں تبدیلی کرکے بچوں کو پروموٹ کردیا جائے گا، بورڈ کے امتحان نہ ہونے کے فیصلے کا اعلان اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہوگا جب کہ بچوں کو اگلی جماعت میں پروموٹ کرنے لئے قانون تبدیل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے بعد ہی اس پر عمل کیا جائے گا، تمام بچوں کا ڈیٹا تیار کریں گے تاکہ اگلی جماعت میں داخلہ اور یونیورسٹی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے جب کہ پہلی سے آٹھویں جماعت کے طالبعلموں کو پروموٹ کرنے کا حتمی فیصلہ ہوچکا ہے۔

بعد ازاں پریس کانفرنس میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ جو بچے فیل ہیں ہم ان کو پاسنگ مارکس دیکر پروموٹ کریں گے اور دیگر بچوں کو 3 فیصد اضافی مارکس دیکر پروموٹ کیا جائے گا، نویں کلاس کا طالب علم نتیجے کی بنیاد پر دسویں میں پروموٹ کیا جائے گا جب کہ دسویں جماعت کے طلبا کو نویں جماعت کے نتیجے کی بنیاد پر پاس کیا جائے گا۔

سعید غنی نے کہا کہ جو دسویں اور بارہویں جماعت میں ہیں ان کے پچھلے رزلٹ ہمارے پاس موجود ہیں، جامعات کے ساتھ بھی رابطے داخلے کے حوالے سے میں ہیں تاکہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے