English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹیٹ بینک نے شرح سود مزید کم کردی، 8 فیصد مقرر

القمر

 کراچی: اسٹیٹ بینک نے شرح سود ایک فیصد کم کرکے 8 فیصد مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق شرح سود ایک فیصد کم کرکے 8 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود کم کرکے لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی سست روی کو روکنا بھی ممکن نہیں ہوگا جب کہ شرح سود کم ہونے سے کرونا کی وباء پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، کرونا کی وباء کے باعث پیدا ہونے والی معاشی صورتحال مانیٹری پالیسی کے لیے چیلنج ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال افراط زر 7 سے 9 فیصد رہنے کی توقع ہے جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے افراط زر کا دباؤ کم ہوا ہے اور رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے