English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کوچز کو بھی انعامی رقوم دے، سیّد فیاض حسین بخاری

القمر

اسلام آباد(جسارت نیوز) قومی جیولین تھرو کے کوچ سیّد فیاض حسین بخاری نے اپیل کی ہے کہ حکومت سائوتھ ایشیئن گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ کوچز کو بھی انعامی رقوم دے تاکہ کوچز میں پائی جانے والی بے چینی دور ہو سکے۔گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے سائوتھ ایشیئن گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامی رقوم تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں سونے کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑی کو 10 لاکھ روپے، چاندی اور کانسی کے کھلاڑیوں کو بالترتیب 5، 5 لاکھ اور ڈھائی، ڈھائی لاکھ روپے سے نوازا جا رہا ہے جبکہ کوچز کو اس انعامی رقم سے دور رکھنا کوچزکے ساتھ ناانصافی ہے اور اس طرح کوچز میں بھی بے چینی پائی جار ہی ہے، کوچز کی محنت کے باعث تو کھلاڑیوں نے میڈلز حاصل کئے اور حکومت کہیں پر بھی کوچز کی حوصلہ افزائی نہیں کرتی۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اپیل کی کہ سائوتھ ایشیئن گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کوچز کو بھی انعامی رقوم سے نواز کر ان میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے