ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے ، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے کورونا سے متعلق فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور کورونا ازخود نوٹس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائے گی۔کابینہ نے پاکستان سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ کی تقرری کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں اسلام آباد ہیلتھ کیئر ایکٹ کے تحت بورڈ ممبران اور ممبر بجٹ کمیٹی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رکھنے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے شاپنگ مالز کھولنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں