English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا : ہر ایک روپیہ عطیہ کرنے پر حکومت 4 روپے فنڈ میں شامل کرے گی

القمر

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا فنڈ میں ہر ایک روپیہ عطیہ کرنے پر حکومت کی جانب سے 4 روپے فنڈ میں شامل کیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‘میں نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کو ان مستحق افراد کے لیے مختص کیا ہے جوکورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگارہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش کے شفافیت کے تمام ضابطے اس فنڈ کے تحت کیٹیگری 4 کی ادائیگیوں پر لاگو ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے کورونا ریلیف فنڈ اور احساس پروگرام کے انضمام کا فیصلہ کیا تھا۔

حکومت نے کورونا کے باعث معاشی بحران سے متاثر بے روزگار اور ضرورت مند افراد کے لیے 12 ہزار روپے فی خاندان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اب تک 66 لاکھ خاندانوں میں 81 رب روپے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے