English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بابر اعظم انگریزی کے بجائے کپتانی کے گر سیکھیں، ثقلین مشتاق

القمر

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے بابر اعظم کو انگریزی سیکھنے کا مشورہ دینے والے کھلاڑیوں کی مخالفت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے لیے انگریزی زیادہ ضروری نہیں ہے بلکہ گراؤنڈ میں فیصلہ سازی اور بروقت فیصلے کرنا زیادہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو چاہئے کہ وہ سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا اور رکی پونٹنگ کے ساتھ بابر اعظم کے لنچ کا اہتمام کرے جس میں بابر اعظم کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

ثقلین نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی صلاحیتوں کا پتا چلے گا، وہ ایک بہترین کرکٹر تو ہے ہی خواہش ہے کہ کپتانی کی وجہ سے اس کی فارم متاثر نہ ہو۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سابق کرکٹر تنویر احمد نے بابر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ انگریزی سیکھیں اور اپنی شخصیت میں بہتری لائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے