English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم

القمر

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات سے متعلق کوتاہی برتنے پر اداروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس میں قائم ’شکایات سیل‘ پر شہریوں نے شکایات کے حل پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جس پر وزیراعظم عمران خان نے اداروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر ایک لاکھ 6 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یکم جنوری سے 30 اپریل تک حل کی جانے والی شکایات کو مرحلہ وار کھولا جائے گا اور ان کا میرٹ پر حل یقینی بنایا جائے گا۔

وفاق سے 12340، پنجاب سے 17661، بلوچستان سے 482، سندھ سے 3256 اور خیبر پختونخوا سے 5346 شکایات دوبارہ کھولی جائیں گی۔

شہری اداروں کی جانب سے شکایات کے حل پر مطمئن نہیں تھے پھر بھی شہریوں کی شکایات کے حل سے متعلق اداروں نے غلط بیانی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے