English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : عید کے دنوں میں موسم گرم رہنے کا امکان

القمر

کراچی میں عید کے دنوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق عید کے دنوں میں درجہ حرارت 36 سے37 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے البتہ سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلتی رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ پاکستان کے شمال اور شمال مغرب میں ہائی پریشر ایریا بننے کے باعث 26 سے28 مئی کے دوران شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جن کی رفتار 45 سے 54کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے