English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی کپتان بابر اعظم کے کوچ پھل فروش بننے پر کیوں مجبور ہوگئے؟

القمر

رانا صادق نے جیو نیوز کو بتایا کہ وہ 15 برسوں سے کوچنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں،  انہیں کھیلوں کے میدانوں اور نوجوانوں کی ٹریننگ سے پیار ہے جب کہ انہیں گراس روٹ لیول پر نوجوانوں کو تربیت دینا اچھا لگتا ہے۔

رانا صادق نے کہا کہ وہ ڈسڑکٹ انڈر 19 کے کوچ رہ چکے ہیں، وہ سینئر ڈسٹرکٹ گریڈ ٹو کوچ بھی رہ چکے ہیں  جب کہ وہ نارتھ زون کے ساتھ منسلک ہیں لیکن اب اپنا اور بچوں کا پیٹ بھی تو پالنا ہے، کلب بند ہیں، کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں تو روزگار کے لیے انہوں نے پھل فروخت کرنے شروع کردیے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ کہ وہ ایج گروپ لیول پر سیکڑوں نوجوانوں کی ٹریننگ کر چکے ہیں، ان میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کپتان بابرا عظم بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بابر اعظم جب انڈر 16 کرکٹ کھیل رہے تھے تو ان کی کوچنگ کی جب کہ حسین طلعت اور آغا سلمان کی بھی کوچنگ کر چکے ہیں۔

رانا صادق نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں پہلے ہی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند ہونے کی وجہ سے بے روزگاری پھیل رہی ہے، دوسری کسر اب کورونا وائرس نے نکال دی ہے، ہم تو کچھ اور نہیں مانگتے ، ہماری تو بس یہی درخواست ہے کہ لاک ڈاؤن کی ہر جگہ نرمی ہو رہی ہے کھیلوں کے میدانوں کے لیے بھی اس میں نرمی ہونی چاہیے تاکہ ہم بھی اپنی سرگرمیاں شروع کریں اور عزت سے اپنا روز گار کما سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے