ڈھاکا(جسارت نیوز ) بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر اور ویمنز ونگ کے چیئرمین شفیع العالم چودھری کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے- انہوں نے بتایا کہ ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اگرچہ ان میں وباء کی علامات یا بخار نہیں ہے۔ یاد رہے کہ نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 اب 50 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کرچکی ہے جب کہ 3 لاکھ سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔بزاریل جہاں کے صدر نے عالمی وبا کے پھیلاؤ پر لاک ڈاؤن اور دیگر احتیاطی اقدامات کی مخالفت کی تھی آج اس فیصلے کے نتائج بھگت رہا ہے۔ اس جنوبی امریکی ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر یعنی 3 لاکھ 30 ہزار 890 ہوگئی ہے۔کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 ہزار 48 ہے۔
بنگلادیشی آفیشل کورونا وائرس میں مبتلا
القمر
