English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان ریسٹ آف ورلڈ الیون کے کپتان مقرر

القمر

اسلام آباد(جسارت نیوز) کرکٹ پر عمران خان کا سحر 28 سال بعد بھی برقرار ہے، عمران خان کو ریسٹ آف ورلڈ الیون کا کپتان مقرر کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ رائٹرز نے آسٹریلیا اور ریسٹ آف ورلڈ الیون کی فینٹیسی ٹیمیں تشکیل دے دیں، وزیراعظم عمران خان کو ریسٹ آف ورلڈ الیون کا کپتان مقرر کیا گیا۔ریسٹ آف ورلڈ الیون کی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں سنیل گواسکر، سر ویوین رچرڈز ، سچن ٹنڈولکر، برائن چارلس لارا، کمار سنگاکارا، ڈیل سٹین، میلکم مارشل، کرٹلی ایمبروز اور متیاہ مرلی دھرن شامل ہیں۔ دوسری جانب آسٹریلیا الیون کی قیادت ایلن بارڈر کو سونپی گئی ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں میتھیو ہیڈن، جسٹن لینگر، رکی پونٹنگ،ا سٹیو اسمتھ، گریگ چیپل، ایڈم گلکرسٹ، شین وارن، پیٹرک کمنز، ڈینس للی اور گلین میگرا کو شامل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ عمرآن خان کی قیادت میں، قومی کرکٹ ٹیم نے 1992ء کے ورلڈ،کپ فائنل میں، انگلینڈ، کو 22 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے