English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی کرکٹرز کی عید کے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

القمر

لاہور(جسارت نیوز)قومی کرکٹرز نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ایک انٹرویومیں کہاک کہ عید کا دن عام دن کی طرح لگ رہا ہے کچھ مختلف نہیں ہے کیونکہ یہ عید ہی کچھ مختلف ہے، ایسی عید کا پہلے کبھی تجربہ نہیں ہوا، بہت عجیب لگ رہا ہے۔وہاب ریاض نے کہا کہ کوئی روایتی جشن ہی نہیں ہے، گھروں میں رہنا ہے، سماجی فاصلے رکھنے ہیں، حکومت اور طبی عملے کی ہدایات پر عمل کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے، یہ خطرناک صورت حال اختیار کرتا جا رہا ہے، ان لوگوں سے پوچھیں جن کے پیارے اس وبا نے چھین لیے ہیں، اس کا احساس وہی کر سکتے ہیں اس لیے ہمیں بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا کہ عید کے موقع پر مشکلات میں گھرے لوگوں کا احساس کریں، عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے بتائی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کریں، وائرس سے محفوط رہنے کے لیے گھروں میں رہیں اور احتیاط کریں۔ٹیسٹ ڈبیو پر سنچری اسکور کرنے والے عابد علی خوش ہیں کہ انہیں گھر میں اپنے والدین، بیوی اور بیٹی کے ساتھ عید پر گھر میں رہنے کا موقع ملا ہے۔دوسری جانب بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ عید الفطر اکثر گھر سے باہر گزرتی رہی ہے، اس مرتبہ گھر والوں کے ساتھ عید منا رہا ہوں تاہم میری توجہ احتیاطی تدابیر پر ہے۔فخر زمان نے کہا کہ اس مرتبہ کیونکہ کوئی سیریز نہیں تھی اور عید گھر پر ہی گزارنا تھی تو کئی پلانز بھی بنائے تھے لیکن احتیاطی تدابیر کی وجہ سے ان پلانز پر عمل نہیں کیا جاسکا۔اُنہوں نے کہا کہ سماجی فاصلے برقرار رکھنا ہیں، آپ سب بھی احتیاط کریں اسی میں ہم سب کا فائدہ ہے اور ہم کورونا کو شکست دے سکتے ہیں۔سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی ہم وطنوں کو عید کے پیغام میں احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے