English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے لیے گھبراہٹ کا شکار

القمر

جمیکا(جسارت نیوز) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سی ای او جانی گریو نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑیوں کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے دورہ انگلینڈ کے لئے “مجبور” نہیں کیا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 4 جون سے ہونا تھا لیکن اسے کوویڈ۔19 کی وجہ سے کم از کم جولائی تک ملتوی کر دیا گیا تھاہے۔جانی گریو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ سیریز مزید آگے بڑھنے کے بارے میں “پر امید ہیں” لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ٹیم کے کچھ کھلاڑی برطانیہ کے سفر کے حوالے سے “بہت گھبراہٹ” کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں موذی مرض کی وجہ سے 30 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ اس لئے دورے کے حوالے سے کھلاڑیوں کے ساتھ کوئی زبردستی یا انہیں مجبور نہیں کیا جائے گا۔جانی گریو نے مزید کہا کہ ہمیں کھلاڑیوں کے تحفظ کے اعتبار سے بالکل واضح ہونا چاہئے کیونکہ سب سے پہلے کھیل اور کھلاڑی کے لئے تحفظ ہی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو دونوں ممالک کے درمیان یقینی طور پر بائیوسکیور کرکٹ کے لئے برطانوی حکومت سے منظوری لینا ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے