English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غیرملکی کرکٹر نے ویرات کوہلی پر بابر اعظم کو ترجیح دیدی

القمر

سڈنی: آسٹریلیا کے معروف سابق اسپنر بریڈ ہوگ نے بابر اعظم کو کوہلی پر ترجیح دیتے ہوئے انہیں اپنی آل ٹائم ٹیسٹ الیون میں شامل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 49 سالہ آسٹریلوی اسپنر بریڈ ہوگ نے آل ٹائم ٹیسٹ الیون کا اعلان کیا جس میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی جگہ نہیں بناسکے جبکہ انہوں نے بابر اعظم کو شامل کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر کو ٹیم میں شامل کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ برسبین کی مشکل پچ پر انہوں نے سنچری جڑی تھی دوسرے غیرملکی کھلاڑیوں کو یہاں کی مشکل پچ پر بولرز کو کھیلنا آسان نہیں ہوتا ہے۔

ہوگ کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے سنچری بنا کر پیغام دیا کہ وہ کسی بھی پچ پر بولرز کو تگنی کا ناچ نچا سکتے ہیں، وہ دنیا کے بہترین پلیئرز میں سے ایک ہیں۔

کوہلی کے بارے میں آسٹریلوی اسپنر نے کہا کہ بھارتی کپتان توقعات پر پورا نہیں اترسکے، گزشتہ 15 ٹیسٹ اننگز میں وہ خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی ٹیسٹ کی 15 اننگز میں صرف 4 بار ہی 30 کا ہندسہ عبور کرسکے اس لیے وہ بریڈ ہوگ کی ٹیسٹ الیون میں جگہ نہیں بناسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے