ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عید تعطیلات کے بعد ملک میں دکانیں اور بازار کھل گئے

اسلام آباد / کراچی: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں عید کی 3 روز کی تعطیلات کے بعد شاپنگ مالز، دکانیں اور بازار کھل گئے تاہم تعلیمی ادارے، شادی ہالز، مارکیاں اور سینما اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث مسلسل 65 ویں دن بھی بند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل اسٹورز، کریانہ اسٹورز، دودھ دہی سبزی ،گوشت ، مرغی کی دکانیں مقررہ اوقات میں کھلی ہیں، جبکہ بڑے شاپنگ مالز بازار مارکیٹیں صبح 9 سے شام پانچ بجے تک کھلی رہ سکتی ہیں۔

پنجاب اور خیبرپختون خوا میں پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ رواں دواں ہے لیکن سندھ اور بلوچستان میں پابندی ہے۔ ملک میں ٹرین آپریشن احتیاطی تدابیر کے ساتھ فعال ہے تاہم جڑواں شہروں کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس تاحال بند ہے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی پر بھی عملدرآمد کرانے کے سختی برتی جاری ہے۔

اہم شاہراہوں پر پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان الرٹ ہیں اور گشت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں