English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شدید مہنگائی کے باعث عوام حکومت سے نجات چاہتی ہے، آصف زرداری

القمر

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوام شدید مہنگائی کے باعث حکومت سے نجات چاہتی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا اور نیئر بخاری نے سابق صدر کی خیریت دریافت کی۔ آصف زرداری نے کہا کہ اب پہلے سے طبیعت کافی بہتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اس موجودہ حکومت سے نجات چاہتی ہے، شدید مہنگائی کے باعث عوام اس حکومت سے تنگ آ چکی ہے، کورونا وبا کے دوران بھی وفاق کی کوئی حکمت عملی نظر نہیں آئی۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ ٹڈی دل جیسے حساس مسئلے کو نظرانداز کرنا قابل مذمت عمل ہے، ٹڈی نے پورے ملک کو لپیٹ میں لیکر فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا اور تباہ کردیا ہے لیکن وفاق کی کوئی منصوبہ بندی نظر نہیں آ رہی، پہلے دن سے ٹڈی دل کی تباہی سے متعلق خدشات کا اظہار کرتا رہا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے