English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مودی انتہا پسند حکومت خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، وزیراعظم

القمر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی انتہا پسند حکومت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت ختم کرنا چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے، مودی حکومت بھارت میں رہنے والے اقلیتوں کے لیے خطرہ ہے، بھارت میں اقلیتوں کو دوسرے درجے کا شہری قرار دیا جارہا ہے، مودی انتہا پسند حکومت پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ہندوتوا کی علمبردار مودی حکومت پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ بن رہی ہے، متنازع شہریت ایکٹ کے بعد بنگلا دیش، چین اور نیپال کو دھمکیاں دی جارہی ہیں جب کہ مودی حکومت پاکستان کو بھی جھوٹے فلیگ آپریشن کی دھمکیاں دے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے