English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر 6 روز بعد مل گیا

القمر

کراچی: 22 مئی کو حادثے کا شکار طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر 6 روز بعد مل گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں 22 مئی کو حادثے میں تباہ ہونے والے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر 6 روز بعد مل گیا، ترجمان پی آئی اے نے کاک پٹ وائس ریکارڈر ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاک پٹ وائس رکارڈرکی تلاش آج صبح نئے سرے سے شروع کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں طیارے کا کاک پٹ وائس رکارڈر ملبے کے نیچے سے مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کاک پٹ وائس ریکارڈر طیارہ حادثہ تفتیشی بورڈ کے حوالے کردیا گیا، اس سے تحقیقات میں بہت مدد ملے گی۔

دوسری جانب ایئربس کی ٹیم طیارہ گرنے کے مقام سے لے کر رن وے تک تحقیقات کو جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ طیارے کے ملبے سے مزید شواہد بھی اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ 22 مئی کو پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ ایئرپورٹ سے ملحقہ آبادی میں جاگرا تھا۔ جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 99 میں سے 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے