English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوجوان کرکٹرز کے کیرئیر کو مزید نکھار نے کا موقع ملنے پر خوش ہوں ، ثقلین مشتاق

القمر

لاہور (جسارت نیوز)پی سی بی کے ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق نے اپنی تقرری پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے اور وہ اس پیشکش پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پیشکش کے ذریعے انہیں نوجوان کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے اور ان کے کیریئر کو مزید نکھار نے کا موقع مل رہا ہے۔ ثقلین مشتاق نے کہا کہ ماضی میں وہ کئی کرکٹرز کیساتھ مل کر ان کے کھیل میں بہتری لانے کیلئے کام کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہائی پرفارمنس سنٹر میں اپنے علم کو دوسروں تک پہنچانے اور پی سی بی کے بینچ مارک کو اوپر لے جانے میں مدد کرنے کیلئے پرامید ہیں۔ثقلین مشتاق نے کہا کہ پی سی بی کی حکمت عملی انہیں درست سمت میں کام کرتی دکھائی دیتی ہے اورلاہور کے ہائی پرفارمنس ٹیم کو جوائن کرنے اور پاکستان کرکٹ کو اس کے سنہری دور میں واپس لے جانے کے لیے یہ ایک بہترین وقت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے