English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوچزکی مہارت کے ذریعے کھلاڑیوں کی مدد کروں، گرانٹ بریڈ برن

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر )پی سی بی کے ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کیساتھ وابستگی اور تعلقات میرے لئے ایک اعزاز ہے، پاکستان میں کھیل سے متعلق حیرت انگیز صلاحیتوں اور جنون کا جذبہ موجود ہے،گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ موجودہ اور مستقبل کے کوچزکی مہارت کے ذریعے بہترین کھلاڑیوں کی مدد کروں‘ انہوں نے کہا کہ کوچزکو اس قابل بنانا چاہتا ہوں کہ وہ ایک ایسا ماحول قائم کردیں جو دنیا کے عظیم کھلاڑی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں جیت کی طرف گامزن کر سکیں۔گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ انہوں نے ہائی پرفارمنس سینٹر کے دیگرا راکین کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں اور وہ ان کی بصیرت، نقطہ نظراور حکمت عملی سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنی بھرپور شراکت داری کا منتظر ہوں‘ تاکہ ایک ایسا ماحول پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کر سکوں جو کوچز کیلئے ایک چیلنج، مفید اور صلہ مند ثابت ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے