English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گوگل کا اپنے ملازمین کو 1000 ڈالر اضافی رقم دینے کا اعلان

القمر

گوگل نے گھر سے کام کرنے والے اپنے ملازمین کو اضافی ایک ہزار ڈالر دینے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے جو ملازمین گھروں سے کام کر رہے ہیں انہیں اضافی الاؤنس کے طور پر ایک ہزار ڈالر یا اس کے برابر ان کے ملک کی کرنسی دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو فرنیچر اور دیگر سامان کی ضرورت رہی ہو گی اور رواں سال زیادہ تر ملازمین کو گھر سے ہی کام کرنا ہو گا۔ جس کی وجہ سے انہیں ضرورت کی چیزیں لینے کے لیے اضافی الاؤنس دیا جا رہا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں دفاتر کا کام گھروں سے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں گوگل نے بھی اپنے ملازمین کو مارچ میں گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی۔

گوگل نے جولائی سے اپنے ملازمین کو دفتر بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 جولائی کو کمپنی الگ الگ شہروں میں 10 فیصد ملازمین کے ساتھ اپنے دفاتر میں کام شروع کر دے گی اور اگر معاملہ اسی طرح درست رہا تو ستمبر تک 30 فیصد ملازمین کو دفاتر میں بلا لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے