English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم کورٹ کے سابق جج عمر اکمل کی اپیل پر سماعت کریں گے

القمر

لاہور: سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرعمر اکمل کی اپیل پر سماعت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔ وہ قومی کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔ دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کے سبب عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد ہے۔

اب اس اپیل کی سماعت کے لیے تاریخ کا تعین انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر کریں گے۔ جیسے ہی تاریخ کا فیصلہ ہوگا،پی سی بی اس کا اعلان کردے گا۔

واضح رہے کہ عمر اکمل نے فکسنگ کی آفرز سے متعلق پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہ کرکے آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی کی تھی جس کے بعد ان پر 3 سال کی پابندی عائد کردی گئی اور عمر اکمل پر 3 سال کیلئے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے