English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت ملک میں کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دے، در حسین

القمر

اسلام آباد(جسارت نیوز) بیس بال کے انٹرنیشنل کھلاڑی در حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک میںکرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے ہی نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں اتنے زیادہ کھیلوں کے میدان بھی نہیں ہیں جس میں کھلاڑی اپنی تربیت حاصل کر سکیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر رہائشی کالونی میں کم از کم ایک کھیلوں کا میدان ضرور ہونا چاہیے جس میں نوجوان نسل روزانہ کی بنیاد پر کھیل کود سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے